نئی دہلی: CBSE بورڈ کے 10ویں اور 12ویں کلاس کے امتحانات کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ دسویں جماعت کے امتحانات 17 فروری سے 18 مارچ 2026 تک ہوں گے۔ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ 12ویں جماعت کے امتحانات 17 فروری سے شروع ہوں گے اور 4 اپریل کو اختتام پذیر ہوں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس بار تقریباً 45 لاکھ طلبہ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات میں شرکت کریں گے۔ مکمل تفصیلات کے لیے ویب سائٹ www.cbse.gov.in دیکھیں۔
CBSE کے 10ویں، 12ویں کے امتحانات کا شیڈول جاری
