اسپیشلسٹ ڈاکٹر کی 1623 آسامیوں پر بھرتی کا نوٹیفکیشن

تلنگانہ محکمہ صحت نے بڑے پیمانے پر ماہر ڈاکٹر کے عہدوں پر بھرتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اسپیشلسٹ ڈاکٹر کی کل 1623 آسامیاں پُر کی جائیں گی۔ ان میں سے 1616 آسامیاں تلنگانہ ویدیا ودھانا پریشد کے تحت سرکاری اسپتالوں میں پُر کی جائیں گی اور دیگر 7 آسامیاں آر ٹی سی اسپتالوں میں پُر کی جائیں گی۔ ان تقرریوں کے ساتھ ریاست کے ضلع اسپتالوں، ایریا اسپتالوں اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں میں خصوصی خدمات کو مزید تقویت ملے گی۔ دیہی علاقوں میں خصوصی طبی خدمات بھی دستیاب ہوں گی۔
اب تک حکومت نے محکمہ صحت میں تقریباً 8000 آسامیاں بھری ہیں۔ جاری عمل میں مزید 7000 آسامیاں بھری جا رہی ہیں۔ یہ نئی 1,623 آسامیاں ریاست کے طبی شعبے کو مزید مضبوط کریں گی۔

درخواست کی آخری تاریخ
آن لائن درخواست کا آغاز: 8 ستمبر 2025
آخری تاریخ: 22 ستمبر 2025
کل پوسٹس: 1623
1616 (ویدیا ودھان پریشد ہسپتال) + 7 (RTC ہسپتال)
درخواست کی آخری تاریخ: 8 – 22 ستمبر 2025

مکمل تفصیلات کے لیے mhsrb.telangana.gov.in لاحظہ کریں۔