آر آر بی میں 8,875 عہدوں پر بھرتی کا اعلان

حیدرآباد: آر آر بی نے 8,875 آسامیوں کی بھرتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔ گریجویٹ سطح پر 5,817 آسامیاں اور انڈرگریجویٹ سطح پر 3,058 آسامیاں ہیں ۔ ان عہدوں میں اسٹیشن ماسٹر ، گڈز ٹرین منیجر ، ٹریفک اسسٹنٹ ، سی سی ٹی ایس ، ٹی سی ، سی سی ٹی سی ، اکاؤنٹ کلرک کم ٹائپسٹ ، جونیئر کلرک کم ٹائپسٹ وغیرہ شامل ہیں ۔ اہلیت کے معیار اور انتخاب کے طریقہ کار کی مکمل تفصیلات کا اعلان نوٹیفکیشن میں کیا جائے گا ۔