خصوصی بسوں پر 50 فیصد اضافی چارجز

حیدرآباد: ٹی جی ایس آر ٹی سی کے ایم ڈی سجنار نے کہا کہ بٹوکما اور دسہرہ تہواروں کے دوران 7000 سے زیادہ بسیں چلائی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خصوصی بسوں پر 50 فیصد اضافی چارجز وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ دیگر بسوں کے لیے نارمل چارجز ہیں۔ واپسی کے سفر پر بسیں خالی آ رہی ہیں۔ “ہم ڈیزل اور دیکھ بھال کے لیے 50% اضافی چارج کر رہے ہیں۔ یہ کوئی نیا عمل نہیں ہے۔ ہم 2003 میں دیے گئے جی او کو نافذ کر رہے ہیں،” انہوں نے کہا۔